Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا واقعی کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو ریکھا کے حوالے سے چھیڑا تھا؟

سمے رائنا نے حالیہ دنوں میں ’کے بی سی‘ میں شرکت کی تھی (فوٹو: یوٹیوب)
انڈیا کے زی انتظام جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین سمے رائنا کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
یوٹیوب پر ان کا شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ آج کل بہت مقبول ہے۔ انڈیا میں سمے رائنا کو ڈراک ہیمور کا کنگ مانا جاتا ہے۔
حال ہی میں سمے رائنا نے بالی وُڈ اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں شرکت کی تھی جہاں ان کے ہمراہ مشہور یوٹیوبر بون بام، تنمائے باٹ اور کمیا جانی بھی موجود تھے۔
’کے بی سی‘ کی اس قسط کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمے رائنا امیتابھ بچن سے پوچھتے ہیں کہ ’کیا میں آپ کو ایک لطیفہ سنا سکتا ہوں؟‘
امیتابھ بچن جواب دیتے ہیں جی آپ سنا سکتے ہیں۔
سمے رائنا امیتابھ بچن سے پوچھتے ہیں کہ ’کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے اور ایک دائرے کے درمیان کیا چیز ایک جیسی ہے؟‘
اس سوال پر سینیئر اداکار فوراً  کہتے ہیں کہ ’نہیں معلوم۔‘
سمے رائنا انہیں واپس بتاتے ہیں کہ ’آپ اور دائرے میں ایک چیز مشترک ہے کہ دونوں کے پاس ریکھا نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ ریکھا ہندی زبان میں لکیر کو کہتے ہیں جبکہ رپورٹس کے مطابق کسی عرصے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی لوسٹوری کے چرچے زبان زد عام تھے۔

کیا سمے رائنا کی وائرل ویڈیو اصلی ہے؟

نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق سمے رائنا کی کے بی سی میں شرکت کی یہ وائرل ویڈیو اصلی نہیں ہے۔
ویڈیو اور آوز کو ایڈیٹنگ کے ذریعے جوڑا گیا ہے اور اگر غور سے ویڈیو دیکھی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ہی سمے رائنا بولنا شروع کرتے ہیں تو ویڈیو میں ہلکا سا خلل آجاتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کے علاوہ سمے رائنا اور امیتابھ بچن کے درمیان اور بھی بہت سی خوش گپیوں کا تبادلہ ہوا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ایک موقعے پر سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو بتایا کہ وہ ان کی دادی کے کرش تھے۔

 

شیئر: