Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہری کن نمبروں پر مدد حاصل کرسکتے ہیں؟

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کئی دوسرے ممالک کے شہریوں کی طرح پاکستانی شہری اور طلبہ و طالبات بھی پھنس چکے ہیں۔
یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ترنوپل شہر میں ایک سہولت مرکز قائم کیا ہے۔
جمعے کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
’یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ترنوپل شہر میں ایک مرکز سہولت اور لیوو ریلوے سٹیشن پر ایک استقبالیہ پوائنٹ بنایا ہے۔ لیوو ریلوے سٹیشن کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، 380932197175، 380633881573۔ جبکہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو پولینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

پاکستانی سفارت خانے نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ’پولینڈ میں بارڈر کراسنگ کی سہولت کے لیے ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے قونصلر زاہد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جن کا نمبر یہ ہے 48668059876۔‘

پاکستانی طلبہ و طالبات کے حوالے سے سفارت خانے نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے پہلے ہی 35 طلبہ و طالبات کو اکٹھا کیا ہوا ہے اور جلد ہی انہیں نکال لیا جائے گا۔‘

’دیگر پاکستانی طلبہ و طالبات کو ترنوپل لے جایا جا رہا ہے اور انہیں جلد سے جلد نکال لیا جائے گا۔‘

شیئر: