تین غیر ملکی سمگلر گرفتار، 444 گرام کوکین ضبط
’گرفتار شدگان دو سوڈانی جبکہ ایک چاڈ کا تارک وطن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تین تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے 444 گرام کوکین ضبط کیا گیا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان دو سوڈانی جبکہ ایک چاڈ کا تارک وطن ہے‘۔
’سوڈانی گرفتار شدگان کے پاس اقامہ ہے جبکہ چاڈ سے تعلق رکھنے والا تارک درانداز ہے‘۔
’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنا پر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے ساتھ تفتیش جاری ہے جبکہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔