Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس آج ہو گی

کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ فوٹو: ٹوئٹر
وزارت صحت کی ہفتہ وار پریس کانفرنس آج سہ پہر کو منعقد کی جائے گی۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی مملکت میں کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور حالات حاضرہ کے بارے میں اخبار نویسوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔
ترجمان صحت پریس کانفرنس میں کورونا کے بارے میں عالمی صورتحال سے بھی مطلع کریں گے علاوہ ازیں مملکت میں کورونا ویکسینیشن کے بارے میں بھی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔

شیئر: