ولی عہد سے فرانس کے صدر کا رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
’ولی عہد نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب پٹرول کی مارکیٹ کو مستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے‘ ( فائل فوٹو: العربیہ)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات کی ہے۔
ولی عہد اور فرانس کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اورمیخواں کے درمیان یوکرین کی صورت حال اور توانائی کی عالمی منڈی پراس کے اثر پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
اس موقع پر ولی عہد نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب پٹرول کی مارکیٹ کو مستحکم اور متوازن دیکھنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اوپیک پلس کے معاہدے کا پابند رہے گا‘۔