لکڑی اور برادے کو اصلی بخور کے طور پر فروخت کرنے والے گرفتار
ریاض میونسپلٹی نے لکڑی اور برادے سے جعلی بخور بنانے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان لکڑی کے برادے میں خوشبودار تیل ملا کر اسے اصلی بخور کے طور فروخت کیا کرتے تھے۔
میونسپلٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کارروائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے ایک گھر کی چھت کو جعلسازی کا کار خانہ بنارکھا تھا۔‘
’مذکورہ افراد نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کو اصلی عود بنانے میں استعمال کرتے تھے۔‘
’مذکورہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مکان مالک کو ضابطے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔‘