شہزادہ خالد بن سلمان کی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
’ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امارات کے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابوظبی میں ہونے والی ملاقات شہزادہ خالد بن سلمان کے سرکاری دورہ امارات کے دوران ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے شیخ محمد زاید کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات پہنچائے ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امارات کے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاع کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔