Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دی فاؤنڈنگ ہیلیوگرافی‘ میں مملکت کی چٹانوں پر موجود علامتوں کا استعمال

’دی فاؤنڈنگ ہیلیوگرافی‘ ریاست کے قیام کے بعد تین صدیوں کی علامت ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک سعودی آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پر ’دی فاؤنڈنگ ہیلیوگرافی‘ کے نام سے آرٹ کا کام پیش کرکے توجہ حاصل کرلی ہے۔  
عرب نیوز کے مطابق یہ ٹکڑا مختلف سعودی شہروں میں پائے جانے والے چٹانوں کی تحریروں اور آثار قدیمہ کے نوشتہ جات سے متاثر تھا۔
علی الشریف نے کہا کہ سعودی عرب جزیرہ نماعرب میں تعمیر ہونے والی تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور مملکت کی سرزمین خدائی قاصدوں کی وصول کندہ ہے جنہوں نے ایک ایسا ورثہ چھوڑا ہے جس کی بازگشت اس دور کی زندگی کی بازگشت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وراثت نہ تو چمڑے پر لکھی گئی تھی اور نہ ہی کاغذ پر بلکہ اسے پتھروں پر کندہ کیا گیا تھا۔

 چٹانتں ان قدیم دور کی نمائندگی کرتی ہیں جس میں قدیم عرب رہتے تھے( فوٹو عرب نیوز)

علی الشریف نے کہا کہ ’میرے دو مشاغل ہیں، پہلا آثار قدیمہ سے محبت اور دوسرا مختلف سکولوں کے فنون لطیفہ سے محبت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے 123 سے زیادہ پینٹنگز اور راک انکرپشنز کو تین جہتی انداز میں منتقل کیا تاکہ راک پینٹنگ کے باہر نمایاں ہوں۔‘
انہوں نے اپنے کام ’دی فاؤنڈنگ ہیلیوگرافی‘ میں مملکت کی چٹانوں پر پائی جانے والی علامتوں کا استعمال کیا جو جزیرہ نما عرب میں رہنے والی قبل از  تاریخ کی تہذیبوں کا حوالہ دیتی ہیں۔
علی الشریف نے کہا کہ یہ چٹانتں ان قدیم دور کی نمائندگی کرتی ہیں جس میں قدیم عرب رہتے تھے اور جس نے بانی شاہ عبدالعزیز کی شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

سعودی عرب جزیرہ نماعرب میں تہذیبوں کا گہوارہ ہے( فوٹو عرب نیوز)

سعودی آرٹسٹ نے کہا کہ ’اس سے ہمیں ان کی زندگیوں، ان کی شخصیت کی طاقت اور سعودی ریاست کے حکمرانوں نے مشکلات کے باوجود زندگی کو چلانے کے طریقے کے بارے میں جاننے کا موقع دیا کیونکہ بعد میں ان کی زندگی میراث بن گئی۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی حکمران تمام شعبوں میں رہنما تھے اور انہوں نے اپنے لوگوں اور اپنے جانشینوں کے لیے خوشحالی حاصل کرنے کی کوشش کی جس نے مملکت کی تاریخ کو امر کر دیا۔
علی الشریف نے کہا کہ ’ میرا کام موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ اپنے والدین اور دادا دادی کے ورثے کو اس طرح محفوظ رکھیں جس سے قومی تعلق کی عکاسی ہو۔‘
سعودی آرٹسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’دی فاؤنڈنگ ہیلیوگرافی‘ ریاست کے قیام کے بعد سے تین صدیوں کی علامت ہے۔

شیئر: