Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپیکر سعودی شوریٰ کونسل اور پاک سعودی پارلیمانی فرنیڈ شپ کمیٹی کے سربراہ سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

یوسف رضا گیلانی کے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید پائیدار ہو گی۔ (فوٹو: سینیٹ سیکریٹریٹ)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے سعودی عرب پہچنے پر سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراھیم الشیخ نے وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کوہمیشہ سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید پائیدار ہو گی۔
اس موقع پر سپیکر شوریٰ کونسل نے وزیر اعظم پرنس محمد بن سلمان کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ  وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رکن شوری کونسل اور پاک سعودی پارلیمانی فرنیڈ شپ کمیٹی کے سربراہ میجرجنرل ڈاکٹر محمد علی کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سیفر احمد فاروق اور شوری کونسل کے ارکین بھی چیئرمین سینیٹ کے خیرمقدم کےلیے موجود تھے۔
فریقین شوری کونسل کے صدر دفتر میں باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بنانے کے علاوہ پارلیمانی شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر: