دوحہ: سوق واقف میں اپریل میلہ کے تحت ہونے والی رنگارنگ تقاریب روک دی گئیں۔ انتظامیہ نے شام میں خان شیخون میں کیمائی حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر تقریبات روک دی ہیں۔ سوق واقف کی تقریبات میں دلچسپی لینے والے شہریوں اور غیرملکیوں نے شامی متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر تقاریب روکنے کے اقدام کو سراہا ہے۔