Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیومن ریسور سز نے کارکن کو 4 لاکھ ریال واجبات دلوا دیئے

’مذکورہ غیر ملکی کارکن نے اپنی کمپنی کے خلاف واجبات کا کیس دائر کیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
عسیر میں وزارت ہیومن ریسورسز کے دفتر نے ایک کارکن کے کمپنی کے ذمے 4 لاکھ ریال سے زیادہ واجبات دلوا دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن میں وزارت کے دفتر کے سربراہ ہادی بن عایض الشہری نے کہا ہے کہ ’مذکورہ غیر ملکی کارکن نے اپنی کمپنی کے خلاف واجبات کا کیس دائر کیا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت کے تحت لیبر کورٹ نے کیس کی سماعت کی اور کمپنی کو واجبات دینے کا پابندی کیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’لیبر کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے آن لائن سروس فراہم ہے جہاں فریقین میں سے کوئی بھی کیس دائر کر سکتا ہے‘۔
’کاغذات جمع کرنے کے بعد خود کار سسٹم کے تحت سماعت کی تاریخیں طے کی جاتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہیومن ریسورسز کے تمام ادارے لیبر مارکیٹ کو شفاف اور آجر واجیر کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں‘۔

شیئر: