Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند مذاکرات کی میز پر نہیں آرہا،پاکستان

اسلام آباد... دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے  ۔پاکستان  ہند کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کرناچاہتا ہے لیکن وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آ رہا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک وہند کے درمیان کشمیربنیادی تنازعہ ہے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہند انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔ پاکستان کے خلاف ہندوستانی عزائم سے پوری دنیا آگاہ ہے ۔

 

شیئر: