سعودی وزارت ثقافت نے ریاض میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں پویلین بنایا ہے جہاں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام
پیش کیے جا رہے ہیں۔ سعودی ثقافت کو متعارف کرانے کے حوالے سے پروگرام ہوں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت نے ’2022 سعودی قہوے کا سال‘ کے انشیٹیو کے تحت سٹال لگائے ہیں جہاں وزیٹرز کو سعودی قہوہ پیش کیا جارہا ہے۔
قہوے سے متعلق سعودی رسم و رواج کا تعارف بھی پیش کیا جارہا ہے۔ قہوہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور اسے پیش کرنے کے طور طریقے کیا ہیں ان سب کی بابت بھی شائقین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
قہوے کے ساتھ کھجور، اس سے بنی مٹھائیاں اور ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں قصر مصمک اور قصر سلوی میں وی آئی پی مہمانوں کو سیاحت کے لیے بھی لے جایا جارہا ہے۔
وزارت ثقافت نےعسکری وردیوں کے نمونوں کا بھی سٹال لگایا ہے۔ وزارت کے ماتحت ملبوسات کا خصوصی ادارہ کام کررہا ہے جو قومی ملبوسات کے احیا کے علاوہ جدت طرازی کا بھی اہتمام کررہا ہے۔
تجربة ثقافية سعودية للزوار والمشاركين في #معرض_الدفاع_العالمي.#وزارة_الثقافة pic.twitter.com/dT3YEN3YhR
— وزارة الثقافة (@MOCSaudi) March 6, 2022