پہلے یوم تاسیس کی مناسبت سے سہ روزہ ثقافتی تقریبات کا انعقاد
پہلے یوم تاسیس کی مناسبت سے سہ روزہ ثقافتی تقریبات کا انعقاد
اتوار 20 فروری 2022 13:06
اس دور کی تصاویر پر مشتمل آرٹ کی نمائش اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 22 تا 24 فروری منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں روایتی ملبوسات، رسم و رواج اور روایتی سعودی کافی کی خوشبو کے ساتھ مختلف ثقافتی رنگ پیش کئے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے تمام بڑے شہر ایسے روایتی پروگراموں کی میزبانی کریں گے جس میں ریاست کے قیام کے بعد کی جدوجہد اور کامیابیوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کرتے ہوئےامام محمد بن سعود کے تین صدیاں قبل 1727 میں سعودی عرب کے ابتدائی قیام کی مناسبت سے22 فروری کو یوم تاسیس کی پہچان دی ہے۔
اس موقع پر ڈرون شوز کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہو گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے قریب الدرعیہ کا علاقہ گذشتہ دور میں جزیرہ نما عرب کے باہر سے آنے والے حجاج اور تجارتی قافلوں کے لیے ایک ملاقات کا مقام تھا اور یہ علاقہ قبل از اسلام کے زمانے سے مختلف تجارتی مصروفیات کے بارے میں مشہور رہا ہے۔
نجناج کے عنوان سے خرید و فروخت کے روایتی طریقے کو ورثے اور علاقے کے لحاظ سے مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا، اس دور کی تصاویر پر مشتمل آرٹ کی نمائش ہوگی قدیم ورثے اور تاریخ کو واضح کیا گیا ہے۔اس دور کی حقیقی کہانیاں بھی سنائی جائیں گی۔
تاریخی نمائش میں طلباء نے یوم تاسیس اور مملکت کی تاریخی حیثیت کی وضاحت کرنے والی تحریریوں، تصاویراور پینٹنگزکی شکل میں مختلف تیاریاں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ نمائش شرکاء اور عالمی مقابلے کے لحاظ سے دنیا کی پہلی سب سے بڑی ورچوئل نمائش ہوگی۔
بدھ کو ریاض میں بڑا میوزیکل شو منعقد کیا جا رہا ہے جو سننے والوں کو سعودی عرب کے ابتدائی ایام کی یاد دلائے گا اور موجودہ دور تک مملکت کے قیام اور اتحاد کے مراحل پر روشنی ڈالے گا۔
دیگر پروگراموں میں زبان، مذہب، رسم و رواج، روایات اور سماجی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے جدید دور میں منتقلی کو بھی ظاہر کیا جائے گا۔