Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر شیخ تمیم سے شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات

’ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امیر قطر شیخ تمام بن حمد سے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان قطر کے دورے پر ہیں جہاں ایوان شاہی میں امیر قطر سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سلام پہنچایا ہے۔
انہوں نے امیر قطر کو سعودی قیادت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام اور نیک جذبات پہنچائے ہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شیئر: