ریاض سیزن کے وزٹر 13 ملین سے تجاوز کر گئے
’ریاض سیزن اکتوبر2021 کو شروع ہوا تھا، اب تک 7 لاکھ 50 ہزار معروف شخصیات شرکت کر چکی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے وزٹر 13 ملین سے تجاوز کر گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’وژن 2030 کے تصور کے بانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہم کامیابیوں کی منزلیں طے کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن 20 اکتوبر2021 کو شروع ہوا تھا جس میں اب تک 7 لاکھ 50 ہزار معروف شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔
ریاض سیزن کے تحت شہر کے 14 مختلف علاقوں میں تفریحی مقامات قائم ہیں جو معاشرے کے مختلف طبقات اور عمر کے مختلف افراد کی دلچسپی کے لیے ہیں۔