Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے ناظم الامور کی ملاقات

آرمی چیف سے ملاقات میں چینی ناظم الامور نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ملاقات کی۔ 
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ’بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں کی گئی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔‘
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چینی ناظم الامور نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

شیئر: