Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل قمر باجوہ کی کویتی قیادت سے ملاقاتیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کویت گئے جہاں انہوں نے اعلی حکومتی اور فوجی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کویت کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور ال جابر ال صباح، کویتی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد ال خادھر اور لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئرنگ ہاشم عبدالرزاق ال رفییع سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے معاملات، سکیورٹی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

کویت کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے حوصلے کی تعریف کی۔
دونوں ممالک نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں مثلاً دفاعی اشیا کی برآمدات، ٹریننگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل جنرل قمر باجوہ کی کویت آمد پر ان کا استقبال کویتی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل محمد خالد ال خادھر نے کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

شیئر: