Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رولز رائس سعودیہ کا ہدف 2023 کے آخر تک 80 فیصد سعودائزیشن

پانچ  برسوں میں 300 ملازمین تک توسیع کی جائے گی( فوٹو ٹوئٹر)
رولز رائس سعودی عرب، برطانوی ایروسپیس اور دفاعی فرم رولز رائس ہولڈنگز، کا مقصد 2023 کے آخر تک 80 فیصد سعودائزیشن تک پہنچنا ہے اور یہ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اورکنٹری ڈائریکٹر ابراہیم الحارثی نے ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر کہا کہ ’ امید ہے کہ ہم اگلے پانچ  برسوں میں تقریباً 300 ملازمین تک توسیع کریں گے جن میں سے زیادہ تر سعودی شہری ہوں گے۔‘
سعودی عرب میں 50 سال سے زائد عرصے سے موجودگی رکھنے والے ابراہیم الحارثی نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ دکھانے کے منتظر ہیں کہ کمپنی مملکت کے لیے کیا کر رہی ہے اور تقریب کے دوران سعودی کاروباری اداروں کے ساتھ مزید شراکتیں قائم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرو سپیس اور ڈیفنس سسٹم میجر نے رائل سعودی ایئر فورس کے ساتھ اپنے تمام پلیٹ فارمز پر کام کیا ہے۔’ہم ٹائیفون بیڑے کے ساتھ ان کی مدد کرتے ہیں جو سعودی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم ہاک کے تربیتی بیڑے میں بھی سپورٹ ثابت کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ کمپنی گزشتہ چند سالوں سے مقامی ٹیلنٹ کو شامل کرکےسعودی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ویژن 2030 کے بلیو پرنٹ پرعمل پیرا ہے۔
رولز رائس سعودی عرب کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ یہاں تک کہ یہ برطانیہ میں سعودی شہریوں کو تربیت بھی دے رہا ہے۔

سعودی شہریوں کو ضروری تربیت دی جا ئے گی( فوٹو عرب نیوز)

 الحارثی نے کہا کہ کمپنی کا سعودی عرب میں ایک تربیتی شعبہ بھی ہے تاکہ سعودی شہریوں کو ضروریات پوری کرنے کی تربیت دی جا سکے۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ رولز رائس کا مقصد سعودی عرب کو اپنی حفاظت کی صلاحیت فراہم کرنا ہے۔ ایسا کر کے ہم سمندر اور خشکی میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کے مملکت کے ساتھ ٹھوس تعلقات اور رائل سعودی ایئر فورس اور سعودی ایئر لائنز کے ساتھ مضبوط شراکت داری ہے۔

شیئر: