پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 483 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 2005 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے رواں کاروبارہ ہفتے کے پہلے تین دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔