Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے تجارتی فورم

بیلجیئم اور لکسمبرگ کی کمپنیاں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گی(فوٹو العربیہ)
سعودی اور یورپی سرمایہ  کار پیر 14 مارچ کو ایک تجارتی فورم کا انعقاد کررہے ہیں۔
بیلجیئم اور لکسمبرگ کی 7 کمپنیاں کیمل ورلڈ آرگنائزیشن اور کیمل کلب کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گی۔ یہ کمپنیاں صحت اور گھوڑوں کے امور کی ماہر ہیں۔
سعودی سرمایہ کاروں، ایوان ہائے صنعت کے عہدیداروں، اونٹوں کے سعودی مالکان کے ساتھ مل کر پروگرام کیا جائے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فورم کے شرکا اقتصادی و تجارتی مشن کے تحت تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور تعاون کی مختلف راہوں پر بات چیت کریں گے۔ 
کیمل کلب کے چیئرمین شیخ فہد بن حثلین نے کہا کہ کیمل سیکٹر تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
کیمل کلب کے سرگرم کردار کے باعث اس حوالے سے نئے قوانین تیار ہوئے ہیں۔ اس کا نتیجہ کیمل سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کی صورت میں نکل رہا ہے۔
کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں 2 ہزار سے زیادہ اونٹوں کے  مالکان میلے میں شریک ہوئے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اونٹوں کے سودے 30 فیصد زیادہ ہوئے ہیں۔ 

شیئر: