Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں امریکہ، برطانیہ یا انڈیا کا مخالف نہیں ہوں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اپوزیشن نے عدم اعتماد لاکر مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے جسے میں نہیں بھلا سکوں گا۔‘
منگل کے روز اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’میں اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ٹماٹر اور پیاز کی قیمت بھلا دی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’تین کٹھ پتلیوں نے میرے خلاف عدم اعتماد کیا ہوا ہے۔‘
’یہ کپتان کے ٹریپ میں آگئے ہیں، اب یہ دیکھیں کہ ان کی صرف تحریک عدم اعتماد ہی نہیں گئی بلکہ 2023 کا الیکشن بھی گیا۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’فضل الرحمان کو ڈیزل مسلم لیگ ن نے کہنا شروع کیا، ’فضل الرحمان کو ڈیزل اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ڈیزل کے پرمٹ پر پیسے بناتا تھا۔‘
’نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اب اکٹھے ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ملک بچانے نکلے ہیں، اگر ان تینوں نے ملک بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جائیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’میں نہ اینٹی امریکہ ہوں، نہ اینٹی برطانیہ نہ اینٹی انڈیا، میں امریکہ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مخالف تھا اور آج بھی ہوں۔‘
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’طاقتور فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔‘
عراق، یمن، صومایہ، تیونس وغیرہ کا حال سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کی ایک ایسی فوج ہے جو ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔‘
وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ان کے بہت سے کاموں سے اختلاف ہے لیکن میں یہ کھل کر کہتا ہوں کہ وہ ایک خود دار انسان تھے، وہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے کھڑے ہوتے تھے۔‘

شیئر: