آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی کپتان بابراعظم نے سنچری اننگز کھیلی تو کرکٹ فینز ہی نہیں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی و مبصرین بھی ان کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔
منگل کے روز بابراعظم نے لیگ سائیڈ کی باؤنڈری کی طرف شاٹ کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی تو کمنٹیٹر نے اسے ’کنگ از بیک‘ قرار دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز میں ٹیم کی بیٹنگ فلاپ ہوئی تو بابراعظم 36 رنز کے ساتھ گرین شرٹس کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا گراؤنڈ میں ’ڈانس‘Node ID: 650151
-
کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم کی سینچری، فتح کے لیے مزید 314 رنز درکارNode ID: 652876
-
کیا لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے؟Node ID: 652976
آسٹریلیا نے فالوآن کے بجائے دوسری اننگز کھیلنے کو ترجیح دی اور میچ کے چوتھے روز 500 سے زائد رنز کا ہدف دیا تو بہت سے دیکھنے والوں کو لگا کہ شاید ابتدائی اننگز میں مشکلات کا شکار گرین شرٹس دوسری اننگز میں بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں گے۔
اظہر علی اور امام الحق کے نسبتا جلد آؤٹ ہونے نے کراچی ٹیسٹ مہمان ٹیم کے حق میں جانے کا خدشہ سچ کیا تو کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلین بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 150 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی تو بابراعظم کی سنچری اننگز نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی۔ ٹرینڈز پینل پر ان کے نام کے تین ٹرینڈز بنے جن میں ٹویپس نے 50 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بہت سے افراد کی جانب سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ ٹوئٹر پر بابراعظم کے نام کے ساتھ ’بکری‘ کا نشان کیوں دکھائی دے رہا ہے؟
اپنی نوعیت کے منفرد معاملے پر تبصرہ کرنے والے صارفین میں سے کچھ نے دعوی کیا کہ بابراعظم کے نام کے ساتھ بکری نہیں بلکہ پاکستان کا قومی جانور مارخور دکھائی دے رہا ہ، جب کہ کچھ دیگر کا موقف تھا کہ یہ انگلش لفظ ’گوٹ‘ کو تصویری صورت میں دکھایا گیا جس کا مطلب ’گریٹ آف آل ٹائم‘ ہے۔
ٹرینڈز پینل میں پاکستانی کپتان کے نام کے ساتھ موجود بکری کے نشان کی توجیہہ کرنے والوں کے مطابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے نام کو ہیش ٹیگ بنایا جائے تو بھی ایسا ہی آپشن آتا ہے۔
بابراعظم کے نام کے ساتھ موجود علامتی نشان کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹنگ اور مشکل وقت میں بنائی گئی سنچری بھی سوشل میڈیا پر جاری گفتگو کا موضوع رہی۔
پاکستانی کپتان کی جانب سے دو برس بعد بنائی گئی ٹیسٹ سنچری نے جہاں مقامی کرکٹ فینز سے خوب داد سمیٹی وہیں انڈین کرکٹر ایشون بھی خاموش نہ رہ سکے۔
اپنی ٹویٹ میں ایشون نے بابراعظم کے نام کے ساتھ خوشی کے اظہار کے لیے استعمال ہونے والے ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل میچ کا اختتام مزے دار ہو گا۔‘
پاکستانی کپتان بابراعظم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنائی گئی سنچری ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری ہے۔
Finally the lion roars .
Here’s the moment #PakVsAustraila #BabarAzam pic.twitter.com/YuZ34KW4JM— Mirza Hassan (@mirzasays_) March 15, 2022
بابراعظم اپنے ہوم گراؤنڈ پر چوتھی اننگز میں بطور کپتان سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بنے ہیں۔
منگل کو سنچری اننگز کے ساتھ ایک اور منفرد اعزاز بھی بابراعظم کے نام ہوا ہے۔ وہ پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے بطور کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچری اننگز کھیلی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میچ کے دوران آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کی ایک ویڈیو بھی خاصی دلچسپی سے دیکھی گئی جس میں وہ پچ کو ہتھوڑے سے کوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ ویڈیو ٹویٹ کی تو آسٹریلوی کپتان کو مینشن کرتے ہوئے پوچھا کہ گویا وہ (امریکی فلموں کا سپر ہیرو) تھور ہیں؟
So @patcummins30 is Thor? #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/kAn8oqtVWn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022