Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ام القری یونیورسٹی میں سعودی پروفیسر ترکی سلیمان العمرو

نینو ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی میں تحقیق کرنے کا تجربہ ہے( فوٹو ٹوئٹر)
ترکی سلیمان العمرو دو مقدس مساجد کے انسٹی ٹیوٹ برائے حج اورعمرہ ریسرچ کے ڈین اور مکہ مکرمہ میں ام القری یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹیشن اور ٹریفک انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اپنے موجودہ کردار کو سنبھالنے سے پہلے ترکی سلیمان عمرو کو تعلیمی حکمت عملی تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے، انجینئرنگ اور انتظامی کورسز پڑھانے نینو ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی میں تحقیق کرنے کا تجربہ تھا۔
ترکی سلیمان العمرو نے مکینیکل انجینئرنگ میں اپنی بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بالترتیب ام القری یونیورسٹی،کنیکٹی کٹ کی یونیورسٹی آف نیو ہیون اور یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا سے حاصل کیں۔
وہ 2008 سے 2019 تک ام القری یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے شعبہ میں تدریسی معاون رہے اور پھر ترقی کر کے لیکچرار کے عہدے پر فائز ہوئے۔
انہوں نے 2008 سے 2016 تک نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز ہسپتال میں مینٹیننس انجینئر کے طور پر بھی کام کیا جو جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کا حصہ ہے۔
ترکی سلیمان العمرو کے متعدد مقالے مختلف علمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا سب سے نمایاں مقالہ بعنوان ’اسسمنٹ آف کمپریشن اگنیشن انجن پرفارمنس اور ہائبرڈ بائیو فیولز سے چلنے والے ایمیسیو ایٹریبیٹس‘ ام القری یونیورسٹی کے جرنل فار انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر نے پچھلے سال شائع کیا تھا۔
ترکی سلیمان العمرو کو 2005 میں ام القری یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شاندار طالب علم ایوارڈ (دوسرے درجے کے اعزاز) سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے 2020 میں ام القری میں ای کورسز ایوارڈ، (گولڈن ای لرننگ کورس) میں ایکسیلینس کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: