Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، ینبع اور رابغ میں مطلع ابر آلود، تیز ہوا، جمعرات کو غبار کا امکان

جدہ سمیت ینبع، رابغ اور املج میں آج ٹھنڈی اور تیز ہوا چل رہی ہے، مطلع ابر آلود ہے جبکہ کل جمعرات کو گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق کل جمعرات کو جدہ شہر کے شمالی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جہاں حد نگاہ کافی حد تک کم ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی میں شائع ہونے والی محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’جدہ، بحرہ، رابغ اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں یہ کیفیت کل جمعرات کو بھی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں آج سردی کی لہر ہوگی جس کے ساتھ تیز ہوا چلے گی‘۔
’تیز ہوا کے باعث مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ نگاہ متاثر ہوگی‘۔
دریں اثنا ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’آج ریاض اور مشرقی ریجن میں شمال کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی اور تیز ہوا چلے گی جبکہ مطلع غبار آلود بھی رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، باحہ اور عسیر ریجنوں میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ ریجن میں بھی یہی کیفیت ہے جہاں الحناکیہ اور المہد میں مطع غبار آلود ہے جبکہ کھلے علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہے۔

شیئر: