Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موبائل اٹھائیں، تصویر بنائیں اور بھیجیں‘ 

وزیر بلدیات کے ٹویٹ پر مقامی شہریوں نے بھر پور ردعمل دیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل کی تحریک پر مقامی شہریوں نے پبلک مقامات کے بدنما مناظر کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔
ماجدالحقیل نے ٹویٹ میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا تھا کہ موبائل اٹھائیں، تصویر بنائیں اور بھیجیں اس پر مقامی شہریوں نے بھر پور ردعمل دیا ہے۔ 
وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 180 روز کے دوران شہروں کا منظر نامہ بہتر ہوا ہے اور تبدیلی آ رہی ہے۔
مقامی شہریوں نے پبلک مقامات پر بدنما مناظر کی تصاویر متعلقہ اداروں کو ارسال کی ہیں۔ ان میں سے 42 فیصد سے زیادہ پر 24 گھنٹے  کے اندر ایکشن لیا گیا۔ بلدی ایپ لوڈ کرنے والوں کی تعداد 1.3 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 
ماجدالحقیل نے کہا کہ مہم کا مقصد شہروں کا منظر نامہ خوبصورت بنانا ہے۔ شہریوں نے منظر نامے کو بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کیا ہے۔  
یاد رہے کہ وزیر آباد کاری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے والے ’موبائل اٹھاؤ، تصویر بناؤ اور بھیجو‘ ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کر رہے ہیں۔

شیئر: