Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت 

بچوں کے ہمراہ آنے والوں کا ویکسین یافتہ ہونا لازمی ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کھیلوں کی وزارت نے 5 برس سے کم عمر کے بچوں کو میچ اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آنے کی مشروط اجازت دے دی۔ انہیں ویکسین کی تمام خوراکیں لیے ہوئے اپنے کسی رشتہ دار کے ہمراہ آنا ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کھیلوں کی وزارت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر معطل کیے جانے  کے بعد عوام کے لیے حفاظتی تدابیر میں تخفیف کردی گئی۔ 
مملکت کے متعلقہ حکام نے سماجی فاصلہ ختم کردیا ہے اور کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی  پابندی بھی اٹھالی ہے۔ 
یاد رہے کہ کھیلوں کی وزارت نے اس سے قبل حفاظتی تدابیر میں تخفیف کے بعد شائقین کو کھیلوں کے اداروں اور سٹیڈیم میں آنے کے حوالے سے سہولتوں کا اعلان کردیا تھا۔
وزارت نے حفاظتی ماسک کی پابندی منسوخ کردی تھی  اور اب سماجی فاصلہ ضروری نہیں رہا۔ البتہ کھیلوں کے انڈور مقامات پر حفاظتی ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔ 
کھیلوں کی وزارت نے تاکید کی ہے کہ وہی شائقین سٹیڈیم آسکتے ہیں جو ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہوں۔ توکلنا ایپ کے ذریعے اس کا ثبوت حاصل کیا جائے گا۔ 

شیئر: