سعید بلوچ کے بھتیجے کی شادی
طائف(ام علی بڈانی) ڈیرہ غازی خاں سے تعلق رکھنے والی شخصیت سردار سعید احمد خان بلوچ کے بھتیجے محمد خان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوائیہ میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں منظور کھوسہ، غلام صدیق، عبدالرحیم شمرانی، محمد بلال اور دیگر شریک ہوئے۔