Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے حراج میں بغیر لائسنس سامان کی منتقلی پر 44 غیر ملکی گرفتار

اتھارٹی کارگو کے لیے لائسنس کی پابندی لگائے  ہوئے ہے( فوٹو الریاض)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ریاض کے حراج بن قاسم میں کارگو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 44 غیر ملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کارگو کے لیے لائسنس کی پابندی لگائے  ہوئے ہے۔ غیر لائسنس ہولڈرز کو سامان منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
متعدد غیرملکی کارکن بغیرلائسنس مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا پرانا سامان ان کے گھروں، دفاتر اور فارموں سے حراج بن قاسم پہنچانے کا کام کر رہے تھے۔
مملکت میں پرانے سامان کی خرید وفروخت ’حراج’ میں کی جاتی  ہے۔ یہ سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں آبادی سے فاصلے پر واقع ہے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ غیرملکی کارکن آپریشنل کارڈ کے بغیر سامان لانے لے جانے کا کام کررہے تھے۔ علاوہ ازیں سامان لاد کر لے جانے کا طریقہ کار بھی خلاف ضابطہ تھا۔ اس حوالے سے سلامتی امور کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ 

شیئر: