سعودی گلوبل پورٹس کمپنی نے ریاض ڈرائی پورٹ پر آپریشن کا آغاز کردیا
250 ملین ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گلوبل پورٹس کمپنی نے دارالحکومت ریاض میں کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت ریاض ڈرائی پورٹ کے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی گلوبل پورٹس ریاض ڈرائی پورٹ کے ماحولیاتی نظام کی ترقی میں 250 ملین ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔
کمپنی نے سات دسمبر2021 کو سعودی عرب ریلوے کمپنی کے ساتھ ملکیت کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی عرب ریلوے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بشارالملک نے کہا ہے کہ یہ شراکت داری مملکت کے وژن 2030 کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہو گی اور مملکت کے لیے ریلوے اور بندرگاہ کے شعبوں کو مربوط کر کے ایک لاجسٹکس سینٹر بن جائے گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی نے کہا کہ مضبوط آپریٹنگ کو برقرار رکھنے، اثاثوں کی منتقلی اور ڈرائی پورٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کو شامل کرنے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حوالگی مختصر وقت میں آسانی سے ہوئی۔
چیمبرآف کامرس،سعودی کمپنی فار ایکسچینج ڈیجیٹل انفارمیشن، تبدول اور زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ بھی تعاون کیا گیا۔ سعودی گلوبل پورٹس کمپنی اور سعودی عرب ریلوے کمپنی نے آپریشنز کی توسیع نئے کنٹینر اور کارگو ہینڈلنگ کے آلات کے لیے 100 سے زیادہ یونٹس کی سرمایہ کاری اور آپریشن کیا۔