Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ دنیا کی 37 ویں بڑی بندرگاہ بن گئی

درآمدات و برآمدات میں 70 فیصد خدمات مہیا کرتی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی جدہ اسلامی پورٹ دنیا کی 37 ویں سب سے بڑی پورٹ بن گئی ہے۔
سعودی خبر ایجنسی  ایس پی اے نے لائیڈ لسٹ کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جدہ اسلامک پورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ درجے رینکنگ بڑھی ہے۔
جدہ اسلامک پورٹ پر کنٹینر ٹریفک کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے جس نے 2020 میں 4.767 ملین کنٹینرز رجسٹر کیے جبکہ 2019 میں 4.43 ملین پر 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔
پورٹ کی کامیابی کو سعودی پورٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک نئے تجارتی انتساب معاہدے کے بعد کنٹینر سٹیشن کے آپریشنز کو اپ گریڈ کرنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 100 بڑی عالمی بندرگاہوں کی فہرست میں دو دیگر سعودی کاروباری ادارے شامل ہیں جن میں کنگ عبداللہ بندرگاہ 84 ویں نمبر پر ہے جبکہ کنگ عبدالعزیز بندرگاہ 93 ویں نمبر پر ہے۔
مملکت نے بندرگاہوں کے نیٹ ورک کی کارکردگی میں اپنی عالمی درجہ بندی میں بھی اضافہ کیا ہے جو سامان منتقل کرنے کی اہلیت پر بین الاقوامی سطح پر 16 ویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب میں بحیرہ احمر اور عربی خلیج کے ساحلوں میں بندرگاہوں کا جنگلی نیٹ ورک ہے جو اسے خطے کی سب سے بڑی بندرگاہوں کا جال بناتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ اسلامک پورٹ سعودی عرب کی بندرگاہوں سے ہونے والی درآمدات و برآمدات میں 70 فیصد خدمات مہیا کرتی ہے۔
بحر احمر کی بندرگاہوں میں جدہ اسلامی پورٹ کا پہلا نمبر ہے۔یہ ایسےسمندری تجارتی راستے پر واقع ہے جو مشرق بعید، یورپ اور افریقہ میں جدید آلات سے لیس عالمی معیار کی 62 بندرگاہوں سے جوڑتی ہے۔ یہ بندرگاہ  130ملین ٹن ترسیلات کی استعداد رکھتی ہے۔
سعودی پورٹ اتھارٹی ’میوانی‘ نے جدہ اسلامک پورٹ پرآپریشنز میں مسابقت کو فروغ دینے کے لیے معیاری اقدامات کیے ہیں جن میں ٹرانس شپمنٹ کے طریقۂ کار کی ری انجینئرنگ اور ترقی، جنرل کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے لوڈنگ اجازت ناموں کی منسوخی شامل ہے۔
سعودی پورٹ اتھارٹی ’میوانی‘ مملکت کی بندرگاہوں کو خطے اور عالمی مسابقت میں اول مقام پر لانے کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں بنیادی کردار جدہ اسلامک پورٹ کا ہے۔

شیئر: