Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک عدم اعتماد: تحریک انصاف نے منحرف پارٹی اراکین کو نوٹس جاری کر دیے

منحرف پارٹی اراکین کو سات روز میں عمران خان کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا (فوٹو اردو نیوز)
تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد پر منحرف ہونے والے 14 اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
سنیچر کو پی ٹی آئی کی جانب سے نور عالم خان، افضل ڈاھنڈہ، شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غغار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور باسط سلطان کو نوٹس جاری کیے گئے۔
ان کے علاوہ وجیہ اکرام، رمیش کمار، نزہٹ پٹھان، ریاض مزاری کو بھی نوٹس جاری ہوئے۔
شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق ’ارکان کو سات روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے اور سات روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔‘
 اراکین کو 26 مارچ دن 2 بجے سے پہلے پارٹی چیئرمین کے سامنے پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔

شیئر: