کھجوروں کے پیکٹس 13 ریجنوں میں قائم فلاحی انجمنوں کو پہچائے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
التمور فلاحی انجمن نے رمضان المبارک میں روزے داروں کےلیے کھجوروں کے 5 لاکھ کارٹن فلاحی انجمنوں کے حوالے کردیے ۔
موصول ہونے والی کھجوروں سے 17 لاکھ سےزیادہ افراد مستفیض ہوں گے۔ کھجوروں کے پیکٹس علاقائی تنظیموں کودینےکا کام 3900 رضاکاروں نے انجام دیا۔ انہوں نے مملکت کے 13 ریجنوں میں ریکارڈ وقت میں کھجوروں کے کارٹن تقسیم کیے ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق التمور انجمن کا کہنا ہے کہ تین لاکھ 46 ہزار خاندانوں کو 345 نجی فلاحی انجمنوں کے توسط سے کھجوروں کے کارٹن پیش کیے گئے ۔
التمور انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز التویجری نے بتایا کہ سالِ رواں کے شروع ہی میں مملکت کے تمام 13 ریجنوں کی فلاحی انجمنوں کے اعداد و شمار جمع کر لیے گئے تھے ۔ ان سے ان کی ضروریات دریافت کر لی گئی تھیں ۔ کھجوروں کے کارٹن اسی تناظر میں پیش کیے گئے ۔
مکہ ریجن میں کھجوروں کے سب سے زیادہ پیکٹس تقسیم کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
التویجری نے بتایا کہ التمور انجمن نے 2021 کے دوران بھی بہترین خدمات انجام دیں ۔ 8 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کھجوروں کے کارٹن اور 9 لاکھ سے زیادہ راشن تھیلے تقسیم کرائےتھے۔
750 سے زیادہ انجمنوں نے مملکت کے تمام علاقوں میں تیس لاکھ سے زیادہ افراد میں کھجوروں کے کارٹن اور راشن تھیلے تقسیم کیے ۔
2022 کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ کارٹن تقسیم کرائے گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ مکہ مکرمہ ریجن کے باشندوں کو فائدہ ہوا ۔ تین لاکھ 97 ہزار 192 افراد کو 77 انجمنوں نے ایک لاکھ 81 ہزار 447 کارٹن پیش کیے ۔
مدینہ منورہ اس حوالے سے دوسرے ، ریاض تیسرے ، الشرقیہ چوتھے نمبر پر ہے ۔