سعودی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن بھی تیزی
پیر کو سٹاک مارکیٹ 13067.11 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی سٹاک مارکیٹ میں پیر 28 مارچ کو بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
شیئرزکا کاروبار 64.38 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ 9 ارب ریال کے شیئرز خریدے اور فروخت کیے گئے۔ پیر کو13067.11 پوائنٹس پر مارکیٹ بند ہوئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیرکو 207 ملین شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ چار لاکھ 20 ہزار سے زیادہ سودے ہوئے۔ 124 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 77 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اکوا پاور، پیپرکمپنی، الیمامہ سیمنٹ، نجران سیمنٹ اور المدینہ سمینٹ کمپنیوں کے شیئرز نے ریکارڈ منافع کمایا جبکہ ملاذ انشورنس، جدوی، عنایہ ،امیانتیت اور سیرا کمپنیوں کے شیئرز کی قدر ریکارڈ حد تک گر گئی۔ اضافہ اور کمی کا تناسب 7.80 اور 3.25 فیصد کے درمیان رہا۔۔
سعودی کمپنی کیان ، دارالارکان، سعودی زین، الانما اور التصنیع کمپنیوں کے شیئرز کی طلب تعداد کے حوالے سے بہت زیادہ رہی جبکہ قیمت کے حوالے سے الراجحی، علم ، اکواپاور، الاہلی اور الانما کمپنیوں کے شیئرز زیادہ موثر رہے۔
یاد رہے کہ سعودی سٹاک مارکیٹ میں اتوار کو 2006 کے بعد پہلی بار 8.3 ارب ریال کا ریکارڈ لین دین ہوا تھا۔ 0.4 فیصد کے اضافے سے مارکیٹ 13 ہزار پوائنٹ پر بند ہوئی۔