Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے آج لاہور میں، ریکارڈز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری

آسٹریلوی سکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی انجریز، ذاتی مصروفیات اور آرام کرائے جانے کے باعث شامل نہیں کیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل کر فتح سمیٹنے والی آسٹریلوی ٹیم آج پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کے مدمقابل ہوگی۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے مقابلے میں آسٹریلیا کا ون ڈے میچز کے لیے سکواڈ نسبتا کمزور ہے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی انجریز، ذاتی مصروفیات اور آرام کرائے جانے کے باعث شامل نہیں کیے گئے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ اور آل راؤنڈر مچل مارش زخمی ہونے کے سبب پہلا ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ایک روزہ میچوں کے ریکارڈ میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 101 میچز کھیلے گئے جن میں سے 68 میں آسٹریلوی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
ون ڈے سیریز میں بابر اعظم پاکستان جبکہ ارون فنچ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
رواں سال کرکٹ کا ٹی 20 ورلڈکپ کھیلا جانا ہے اور بین الاقوامی طور پر ایک روزہ میچوں کی سیریز بہت کم رکھی گئی ہیں۔
آسٹریلیا نے اپنے آخری تینوں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں تینوں ون ڈے میچز میں شکست کھائی تھی۔ 

شیئر: