Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرناک مگرمچھوں کی بھرمار

ساؤتھ پورٹ۔۔۔۔برطانیہ کے ساحلی علاقے میں جسے شمالی علاقہ بھی کہا جاتا ہے ان دنوں خطرناک اور جان لیوا مگرمچھوں کی بھر مار ہوگئی ہے اور اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں 114 مگرمچھ پکڑے جاچکے ہیں گزشتہ کے ابتدائی چار مہینوں میں صرف 53 مگرمچھ پکڑ ے گئے تھے۔ ڈارون کے علاقے سے پکڑا جانے والا 4.2 میٹر لمبا مگرمچھ شامل ہے۔ یہ تمام مگرمچھ نمکین پانی میں رہنے والے ہیں اور اکثر ساحلوں پر اس جگہ آکر چھپ جاتے ہیں جہاں کشتیاں کھڑی ہوتی ہیں۔ 4.2 میٹر طویل مگرمچھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اس سال اس علاقے میں پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ ہے ۔ حکام نے مگرمچھوں کو پکڑنے کیلئے جال بچھا رکھے ہیں مگر لوگ سرکاری انتظامات کا خیال نہیں کرتے ۔ ایسے لوگوں پر 7 ہزار 7 سو ڈالر جرمانہ اور چھ ماہ کی سزائے قید کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: