پرائیویٹ سیکٹرمیں سعودائزیشن کی شرح 23.63 فیصد تک پہنچ گئی
پرائیویٹ سیکٹر میں سعودائزیشن کی شرح کا ایک ریکارڈ ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں پرائیویٹ سیکٹرمیں سعودائزیشن کی شرح 23.63 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سعودائزیشن کی شرح سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں 23.59 فیصد تھی۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں سعودی پرائیویٹ سیکٹر میں سعودائزیشن کی شرح کا ایک ریکارڈ ہے۔
چوتھی سہ ماہی کے آخرمیں پرائیویٹ سیکٹر کے سعودی کارکنان کی تعداد 1.91 ملین تک پہنچ گئی۔ کُل کارکنان کی تعداد 8.08 ملین ریکارڈ کی گئی۔ یہ سعودیوں اورمقیم غیرملکیوں دونوں پر مشتمل ہے۔
2021 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں مملکت کے پرائیویٹ سیکٹرکے کُل کارکنان کی تعداد 7.74 ملین تھی ان میں سعودیوں کی تعداد 1.83 ملین ریکارڈ کی گئی۔