Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمسائے کی شکایت پر انوشکا کو نوٹس جاری

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ انوشکا شرما کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اپنی عمارت کے باہر غیرقانونی الیکٹرک جنکشن باکس لگانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ ورسوامیں بدری ناتھ ٹاور کے بیسویں فلورپر انوشکا کے 3فلیٹ ہیں۔ان کے خلاف ان کے ہمسائے نے جو عمارت کے سابق سیکریٹری بھی ہیں شکایت کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ نے راستے میں یہ الیکٹرک جنکشن باکس نصب کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انوشکا نے عمارت میں کئی غیر قانونی تبدیلیاں بھی کیں۔انوشکا کے ترجمان نے کہا کہ یہ ساری شکایتیں بے بنیاد ہیں۔ انوشکا اور ان کا خاندان قانون کے پابند اور ذمہ دار شہری ہیں وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کرسکتے جس سے دوسروں کو نقصان پہنچے یا ان کیلئے مسئلہ بنے۔درحقیقت شکایت کنندہ انوشکا کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

شیئر: