Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس میں شیخ صالح آل طالب کی خصوصی شرکت

ریاض - - - - - مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تحت پاکستان میں ’’عالم اسلامی کے مسائل اور ان کے حل میں ہما را کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جس میں حرم مکی شریف کے امام و خطیب شیخ صالح آل طالب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ سعودی عرب کا امن و استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے ۔ سعودی عرب کے امن و استحکام کا دفاع پاکستان کی اولیں ترجیح ہے ۔ شرکاء نے حرمین شریفین اور حجاج کی خدمت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے سعی کرنا خادم حرمین شریفین کی حکومت کا خاصہ ہے ۔ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حرم مکی شریف کے امام و خطیب شیخ صالح آل طالب نے دورہ پاکستان کے دوران بہترین مہمان نوازی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے مملکت کے علماء اور مرکزی جمعیت علماء کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا ۔

شیئر: