کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹرل (اثرا) نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت مبارکہ کے تاریخی واقعات کو اجاگر کرنے کےلیے اپنی نوعیت کی پہلی متحرک نمائش کا اہتمام کرے گا ۔ ہجرت مبارکہ اسلامی تاریخ کا وہ واقعہ ہے جس نے بنی نوع انسان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اثرا نے کہا کہ ھجرہ مبارکہ نمائش کا کاررواں آئندہ ھجری سال 1444 کے شروع میں چلایا جائے گا ۔ اسے (ھجرۃ رسول اللہ صلیٰ علیہ وسلم کے نقش قدم) کا عنوان دیا گیا ہے ۔
نمائش کا آغازاثرا سینٹر میں ہو گا ۔ اس کے بعد ریاض ،جدہ اور پھردنیا کے متعدد شہروں میں ’ھجرہ طیبہ‘ نمائش لگائی جائے گی ۔ اس میں اسلامی ابتدائی دور کے بعض اہم نوادرات کا انتخاب شامل ہو گا۔ نمائش میں اسلامی تمدن کی اہمیت کا اجاگر کیا جائے گا ۔ خصوصاً نبی کریم ﷺ کے ورثے کے تنوع کو نمایاں کیا جائے گا ۔ نمائش کے ذریعے ہجرت مبارکہ سے تعلق رکھنے والے واقعات کو مختصر فلموں اور تصویری مناظر کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا ۔
اثرا متعدد سعودی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور شراکت سے ہجرہ نبویہ نمائش کو کامیاب بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے ۔ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدے ہوں گے ۔