ملزمان ہیوی مشنری کی خرید وفروخت کے کاروبارمیں ملوت ثھے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں تجارتی پردہ پوشی میں ملوث سعودی شہری اور غیرملکی کے خلاف عدالت نے جرمانے اورملک بدر کی سزا کا حکم صادرکردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری مہم کے دوران تفتیشی ٹیموں نے مشرقی ریجن کے دمام شہرمیں تجارتی پردہ پوشی کے تحت قائم کی گئی ایک اورکمپنی کو سیل کردیا جبکہ تجارتی پردہ پوشی میں ملوث سعودی شہری اور غیرملکی کے خلاف اکھٹے ہونے والے تمام ثبوت عدالت کے حوالے کردیئے گئے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت اور ثبوتوں کی روشنی میں تجارتی پردہ پوشی میں ملوث شامی باشندے اور سعودی شہری کے خلاف 4 لاکھ ریال جرمانہ کا حکم سنادیا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا تھا کہ تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ادارے کو مستقل بنیادوں پرسیل کیاجائےجبکہ ادارے کی کمرشل ریجسٹریشن ’سجل تجاری‘ کوبھی کیسنل کرکے تجارتی سرگرمی مستقل بنیادوں پرروک دی جائیں علاوہ ازیں تجارتی پردہ پوشی میں ملوث غیر ملکی کو ملک بدر کرکے اسے ہمیشہ کےلیے بلیک لسٹ کیاجائے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر ملکی باشندہ سعودی شہری کے ساتھ مل کرہیوی مشنری کی ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا وہ لوگ ہیوی مشنری نیلامی سے خرید کراسے دیگر اداروں اور افراد کوفروخت کیا کرتے تھے۔
تجارتی پردہ پوشی میں ملوث غیر ملکی نے وقتا فوقتا خطیررقم بیرون مملکت بھی بھجوائی جو اس نے تجارتی پردہ پوشی کے ذریعے کمائی تھی۔
خیال رہے سعودی عرب میں تجارتی قوانین کے تحت کوئی بھی غیر ملکی کسی مقامی کے ساتھ مل کرتجارتی سرگرمیاں نہیں کرسکتا۔ ایسے کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرارپاتے ہیں۔
تجارتی پردہ پوشی کے رجحان کو ختم کرنے کےلیے حکومت کی جانب سے گزشتہ برس مہلت دی گئی تھی تاکہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئےتجارتی پردہ پوشی میں ملوث سعودی شہری اور غیر ملکی اپنے معاملات درست بنا لیں ۔
واضح رہے انسداد تجارتی پردہ پوشی مہم کے لیے جو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہی وہ 20 حکومتی اداروں پرمسشمل ہیں جن کے ارکان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
قانون کے مطابق تجارتی پردہ پوشی میں جرم کی نوعیت اور تجارت کا ہجم دیکھتے ہوئے سزا کا تعین کیاجاتا ہے تاہم تجارتی پردہ پوشی کی انتہائی سزا 5 برس قید اور50 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے ۔ تاہم جرمانے کا فیصلہ عدالت کا اختیار ہوتا ہے جو حالات اور تجارتی ادارے کی رپورٹ کودیکھتے ہوئے متعین کیا جاتا ہے ۔