خلیجی وزرائے خارجہ کی یمن کےلیے’ امن روڈ میپ‘ کی حمایت
خلیجی وزرائے خارجہ کی یمن کےلیے’ امن روڈ میپ‘ کی حمایت
جمعہ 8 اپریل 2022 21:56
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس کی صدارت کی۔( فوٹو ایس پی اے)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشترکہ خلیجی جدوجہد کی تازہ صورتحال علاقائی و بین الاقوامی نئے سیاسی مسائل اور علاقائی و بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ہشتگردی کے انسداد کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔
جی سی سی وزرائے خارجہ کا 151 واں اجلاس جمعہ کو ریاض میں ہوا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صدارت کی۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف اجلاس میں شریک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تمام شعبوں میں مشترکہ خلیجی جدوجہد کے استحکام کے حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تصوراور 42 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس کی قرار دادوں پر عمل درآمد کا موضوع ایجنڈے پر سرِ فہرست رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن نے یمن میں امن و استحکام کی بحالی سے متعلق تازہ ترین کوششوں سے خلیجی وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے جی سی سی کی سرپرستی میں اہل یمن کے درمیان مشاورتی مکالمے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فریق ملک میں امن و امان کی بحالی اور بحران ختم کرانے کےلیے کی جانے والی مشاورت میں کامیاب رہے۔
عرب نیوزکےمطابق خلیجی وزرائے خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی حالیہ کوششوں کی حمایت کی اورا سے امن کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر نئی امید قرار دیا ہے۔