Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایس پی آر کی عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات کی تردید

آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایک ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ پروپیگنڈا سٹوری کسی بھی قسم کے باوثوق اور متعلقہ ذریعے سے خالی ہے اور یہ صحافت کی بنیادی اخلاقیات سے کے برخلاف ہے۔‘
واضح رہے کہ سنیچر کو رات گئے بی بی سی نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنیچر کی شب اسلام آباد میں ’دو بن بلائے مہمان بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر، غیر معمولی سکیورٹی اور چاق و چوبند جوانوں کے حصار میں وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم سے تقریباً پون گھنٹہ تنہائی میں ملاقات کی۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘

شیئر: