پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں۔
’ترجمان پاک فوج وضاحت کریں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟‘
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سے آئین تڑوایا، بلاول بھٹوNode ID: 654421
-
عمران خان کب تک وزیراعظم رہ سکتے ہیں، آئین کیا کہتا ہے؟Node ID: 658421
انہوں نے سوال کیا ’کیا دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لا سکتے ہیں؟‘
ExPM IK is using ‘foreign conspiracy’ to justify his coup. Will @OfficialDGISPR clarify did NSC meeting declare the 197 members of NA traitors and part of a foreign plot? Can foreign office or defense ministry produce any official correspondence between 7-27th on foreign sazish.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 4, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’یقیناً اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلجنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔‘
’عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔‘
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئےاعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے سول مارشل لا کو روکے۔
’عدلیہ سے کہتے ہیں کہ آپ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائے گی۔‘
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان پاک فوج سے وضاحت طلب کرنے کے جواب میں کہا ہے کہ ’نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں۔‘
نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں https://t.co/DIGSKBAY87
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022