Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بچھائے جانے والے قالین کہاں تیار ہوتے ہیں؟

ہر نماز سے قبل قالین کو سینیٹائز اور اسے معطر کیا جاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لیے قالین بچھاتی ہے۔ 25 ہزار قالین نماز کے لیے بچھائے جارہے ہیں۔ 
سعودی خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کے قالین دنیا بھر میں اعلی کے اورعالمی معیار کے ہیں۔ یہ اندرون ملک تیار کیے جارہے ہیں۔ 
مسجد نبوی کے دالانوں کے سائز کے مطابق ہوتے ہیں۔ ان کی تیاری کے لیے خصوصی سٹینڈرڈ ہے جن کی پابندی کی جاتی ہے۔ 

 قالینوں کی صفائی کے لیے ڈھائی سو مشینیں مہیا ہیں( فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی انتظامیہ میں قالینوں کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الاحمدی نے بتایا کہ ’مسجد نبوی کے قالین مضبوط اور موٹے ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ استعمال سے متاثر نہیں ہوتے۔ ان میں ملائم اون استعمال ہوتی ہے۔ انہیں بار بار دھویا جاتا ہے لیکن اس سے ان کا معیار خراب نہیں ہوتا‘۔  
عبدالرحمن الاحمدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے قالین سعودی عرب ہی میں تیار ہوتے ہیں۔ ہر قالین میں ایک ای سم ہوتی ہے جس میں اس کا پورا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ ای سم میں قالین کی تیاری کی تاریخ، دھلائی کے اوقات اور استعمال کے طور طریقے موجود ہوتے ہیں۔
ہر نماز سے قبل قالین کو سینیٹائز اور اسے معطر کیا جاتا ہے۔ روزانہ دس بار 1850 لٹر خوشبویات اور جراثیم کش محلول استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی صفائی کے لیے دستی اور بجلی سے  چلنے والی ڈھائی سو مشینیں مہیا ہیں۔ روزانہ تین بار ان کی صفائی ہوتی ہے۔ 

شیئر: