Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے اہم مقامات سے متعلق تعارفی ماڈل کا افتتاح

اس کے لیے دستاویزی فلموں سے مدد لی جا رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال ضروری ہے۔
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے اہم اور یادگار مقامات سے متعلق تعارفی ماڈل کا افتتاح کیا ہے۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مسجد الحرام کے یاد گار مقامات کے ماڈل کے ذریعے سعودی ریاست کی خدمات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے دستاویزی فلموں سے مدد لی جا رہی ہے۔

زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

متعدد زبانوں میں مسجد الحرام میں بارکوڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت راستہ بھول جانے والے زائرین کو ان کی منزل تک پہنچنے میں رہنمائی ملے گی۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی کا کہنا ہے کہ ’نئی سہولتوں سے یہ پیغام بھی پوری دنیا کو مل رہا ہے کہ  سعودی قیادت حرمین شریفین میں عبادت کا محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کررہی ہے‘۔

شیئر: