Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے دو پہاڑ یونیسکو کی فہرست میں شامل؟

انہیں دیکھ کر قدیم دور کے آرٹسٹ کا بہترین فن لگتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے یونیسکو کے یہاں عالمی ورثے کے ریکارڈ میں شامل دو سعودی پہاڑوں ’راط‘ اور ’المنجور‘ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق راط اور المنجور حائل شہر کے جنوب میں 320 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ریت سے بنے پتھروں کی چوٹیوں پر قدیم جھیل ہے۔ اس کے اطراف موسمی اثرات سے گرنے والے پتھروں سے خاص شکل کا فرنٹ بن گیا ہے جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قدیم دور کے آرٹسٹ نے وہاں قدرتی آرٹ کا شاہکار تیار کیا ہے۔ 


راط اور المنجور پہاڑ علاقے کی دیگر چٹانوں  پر پائے جانے والے نقوش سے مختلف ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

راط پہاڑ انسانوں اور جانوروں کی شکل و صورت سے آراستہ ہے۔ قدیم دور کے آرٹسٹ نے قوم ثمود کے باشندوں کی اقتصادی، سماجی اور فکری زندگی کی تصویر کشی جانوروں اور انسانوں کی شکل وصورت مرتسم کرکے کی ہے۔  پتھروں کو پورے انسانی وجود اور مکمل جانور کے حجم میں تراشا گیا ہے۔ 
دوسرا پہاڑ المنجور ہے جہاں چٹانوں پر اونٹوں کی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔ اس دور کی کچھ تحریریں بھی چٹانوں میں نظر آرہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جبل المنجور کی چٹانوں کے نقوش جبل راط کے نقوش کے بعد کے ہیں۔
راط اور المنجور پہاڑ علاقے کی دیگر چٹانوں  پر پائے جانے والے نقوش سے مختلف ہیں۔ یہاں انسانوں اور جانوروں کی تصاویر کا سلسلہ 12 کلومیٹر تک چلا گیا ہے۔ یہاں مردوں، بچوں اور جانوروں کے نقوش پتھروں پر خوبصورت بنے ہوئے ہیں۔ ایک غار کے دروازے کے قریب بنی صورتیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: