واشنگٹن۔۔۔۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹر مپ نے کہا کہ شام پر حالیہ کروز میزائلوں کے حملے کے فیصلے میں صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا کردار ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ڈیلی ٹراگراف کو انٹرویو میں کہا کہ شام کے شہر خان شیخون پر حملے کے نتیجے میں ایوانکا انتہائی مایوس اور دل شکستہ تھیں اور اسی وجہ سے صدر نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ شام میں صدربشار الاسد کی طرف سے اپنے ہی عوام پر زہریلی گیس کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 80افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس حملے کی تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھیں۔عالمی براداری نے بھی اس ہولناک سانحے پر مذمت کا اظہار کیا تھا جس کے صرف 2دن بعد ہی امریکی طیاروں نے اس شامی بیس پر حملہ کیا تھا جہاں سے شامی جنگی طیاروں نے پرواز کرکے سیرین زہریلی گیس کا استعمال کیا تھا۔
شام پر امریکی حملے میں ایوانکا کا کردار
بدھ 12 اپریل 2017 3:00