Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی عہدے سے مستعفی

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ’میں جموری آدمی ہوں، عمران خان کا ساتھی ہوں۔ عمران خان نے جنگ لڑی، میں بھی ایسی جنگ لڑ رہا تھا۔‘
’میں نے اپنا جمہوری فیصلہ لیا اور باوقار طریقے سے استعفیٰ دے دیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پہلے میں نے استعفیٰ اپنے پارٹی چیئرمین کو بھیجا پھر صدر کو بھیجا۔‘
واضح رہے کہ سردارعبدالقیوم نیازی کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت اور کابینہ کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی تھی۔
 تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔
سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتا چلا راتوں رات پیسہ تقسیم ہوا ہے۔ میں نے پارٹی امیدوار کو دستبراد کروایا اور سردار تنویر الیاس کے آدمی کو آگے کیا۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ایک وزیر نے کہا کہ مجھے 20 لاکھ آئے ہیں۔ اگر ایک کو 20 لاکھ ملے ہیں تو کتنے پیسے لگے ہوں گے۔ جن کے راستے میں نے روکے انہوں نے پلاننگ کی۔ جنہوں نے پلاننگ کی وہ 25 نہیں چھ سات لوگ تھے۔‘
’مجھے ایک وزیر نے رات کو کہا کہ آپ صادق اور امین نہیں رہے۔ میں نے صبح پہلے وزیروں کو فارغ کیا اور پھر میں نے اپنا راستہ لیا۔‘
سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے آن بورڈ کرتے میں عمران خان کی امانت ان کے حوالے کردیتا۔ پوری قوم کو بتاتا مجھ پر جھوٹ بہتان لگایا گیا۔ پی ٹی آئی میں کارکن کے طور ہر کام کروں گا۔‘

شیئر: