Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ریاست اترپردیش میں ’پاکستانی گانے‘ سننے پر دو مسلمان گرفتار

دونوں لڑکوں کے خلاف مقدمہ ضلع بریلی میں درج کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین ریاست اترپردیش میں پولیس نے پاکستانی گانے سننے پر دو مسلمان نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 16 اور 17 سالہ لڑکوں کے خلاف مقدمہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں کزنز ہیں اور بریلی میں کریانہ کی ایک دکان چلاتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’لڑکے ایسے گانے سن رہے تھے جنہیں سن کر شکایت کرنے والے کو لگا کہ جیسے پڑوسی ملک کی تعریف ہو رہی ہو۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دکان میں دونوں افراد ایک گانا سن رہے ہیں جس میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے الفاظ واضح ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی ترجمان پرشانت امراؤ کے مطابق دونوں لڑکوں کو ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے نوجوانوں کے ایک کزن نے انڈین اخبار کو بتایا کہ ’انہوں نے یہ گانے چلائے لیکن انہیں نتائج کا علم نہیں تھا۔‘
بریلی میں درج ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کو گانے بند کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے بدکلامی کی اور انڈیا کے لیے غلط الفاط کا استعمال کیا۔

شیئر: